Saturday, 11 April 2015

پودوں سے مزے کا مزه، دواکی دوا

    ایک جهاڑی دار پودا جسے ہم لیمن گراس کے نام سے جانتے ہیں. یہ بہت ہی خوبصورت اور دلکش معلوم ہوتا ہے. مزے کی بات تو یہ ہےکہ اس کے پتوں کو عام طور پر اکژ لوگ چائے کے قہوہ کے طور استعمال کرتے ہیں جس کو ایک ذائقے دار مشروب بهی کہا جاسکتا ہے اور اس پودے کے یہی پتے دوا کے طور پر بهی استعمال کئے جاسکتے ہیں. جس میں بےشماربیماریوں کے بےپناہ فوائد منسلک ہیں.
  
     یہ خوبصورت پودا آپ اور ہم آسانی سے گهر کے باغیچے میں یا کسی گملے میں لگاسکتے ہیں اور ذائقے کے ساته ساته بےشمار فوائد بهی حاصل کرسکتے ہیں. طبی نقطہ نظر سے لیمن گراس کا سب سے بڑا فائدہ سرطان(cancer) جیسے مرض میں بهی مفید ہے. اس کے علاوہ کچه دوسرے مرض جیسے پیٹ میں گیس کا بننا، آنتوں میں گیس کو بهرنے سے روکنے میں مواون ہے. ہائی بلڈپریشر کو کم کرنے کےلئے لیمن گراس کا جوس استعمال کیا جاتا ہے. اس جوس کو چہرے کی دلکشی کے لئے اور کیل مہاسوں کو کم کرنےکے لئے بهی استعمال کیاسکتا ہے.اس گراس کے استعمال سے جسم میں زیادہ چربی کم کرنے میں بهی مدد ملتی ہے. گرمی کو کم کرنے کےلئے بهی اس کا جوس استعمال کیا جاتا ہے. اس کےعلاوہ لیمن گراس سے تیل بهی بنایا جاسکتا ہے جس سے بےشمار فوائد ہیں. یہ تیل جوڑوں اور پٹهوں کےدرد کےلئے بہت مفید ہے.
   لیمن گراس ایک خوشبودار پودا ہے اگر اس پودے کو گهر کے باورچی خانےمیں رکه دیا جائے تو مچهروں سے بهی چهٹکارہ حاصل ہوسکتا ہے. اس کے پتے ایک خوشبودار جڑی بوٹی کا درجہ رکهتے ہیں جسے عام طور پر مصالحے کے طور پر بهی استعمال کیا جاسکتا ہے. اس کے پتوں میں مہک ہوتی ہے. اس کے پتوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر اس میں چند چهوٹی الائچی ڈال کر خوب پکائیں تو بہترین قہوہ تیار ہے. اس کو پی کر آپ کی طبعیت بحال ہوجائےگی اورتهکن دور ہوجائے گی اوراگر اس میں چینی کی بجائے شہد ملاکر پینے سے فلو اور بخار ختم ہوجاتا ہے. کهانسی کم ہوجاتی ہے لیمن گراس کا سوپ بهی بنایا جاسکتا ہے. اس کو بنانے کےلئے یخنی بناکر اس کے چند پتے ڈال کر مزید پکالیں پهر ذائقے دار اور مفید سوپ پئیں. چاولوں کو دم دیتے وقت لیمن گراس کے پتے ڈالنے سے جب چاولوں کا ڈهکنا ہٹتا ہے تو ہر سو خوشبو پهیل جاتی ہے.
   ایک چهوٹا سا پودا جو دیکهنے میں بهی حسین اور اس قدر فائدے دیکه کریہ کہنے میں کوئی عار نہیں کے لیمن گراس مزے کا مزه اور دوا کی دوا ہے. ان سب فوائد کو مدّنظر رکهتے ہوئے ہم اگر عام زندگی میں لیمن گراس کا استعمال شروع کردیں تو اس کے بڑے مثبت نتائج نکلیں گے مثلاََ: ہم روزمرہ زندگی میں چائے کا  استعمال کرتے ہیں جوس اور سوپ بهی پیا جاتا ہے اس طرح کهانا پکانا بهی روزآنہ کا معمول ہے اگرچہ ہم اس روزمرہ کے کهانے میں، چائے، جوس اور سوپ میں لیمن گراس کو استعمال کرنا شروع کردیں تو ہمیں ایک بہترین اور منفرد ذائقہ بهی حاصل ہوگا اور کئ بیماریوں سے بهی اگرچےنجات حاصل نا ہوسکی مگرکمی ضرور واقع ہوگی. کسی بهی چیز کی افادیت کو پرکهنے کےلئے اس کا پیمانہ تجربہ ہے اور جب ہم یہ تجربہ کریں گے تو ہمیں اس کی حقیقت کا پتاچلے گا کہ آیا یہ چیز ہمارے منہ کے ذائقے اور جسمانی بیماریوں کےلئے کس قدر مفید ہے.

No comments:

Post a Comment