Friday, 3 April 2015


 مزے مزے کے  کھانے

الله نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازہ ہے- ان تمام نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت "غذا" ہے- غذا یعنی خوراک ایک ایسی نعمت ہے جسکے بغیر انسان کا زندہ رہنا مشکل ہے-
دنیا میں طرح طرح کے کھانے بنائے جاتے ہیں- ہر ملک اپنے اپنے روایتی اور دیسی کھانوں کی نسبت اپنی ایک مخصوص پہچان رکھتا ہے- چین میں چائنیز فوڈز کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور اب چائنیز فوڈز  پوری دنیا میں کھایا جاتا ہے اور پوری دنیا کے لوگ اسسے بہت شوق سے کھاتے ہیں-
اسی طرح پاکستانی کھانے بھی اپنی ایک الگ خوشبو اور لذّت کی بنا پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتے  ہیں جن میں دیسی کھانے مثلا بریانی، پائے، نہاری، کوفتے لوگوں کی پسندیدہ غذائیں ہیں- یہ ہی نہیں بلکے دوسرے ممالک کے لوگ بھی پاکستانی کھانوں کے شوقین ہوتے ہیں-  اگر بچوں کی بات کی جائے تو وہ جنک فوڈز اور فاسٹ فوڈز کو زیادہ پسند کرتے ہیں جس میں بروسٹ، چکن برگر، زنگر برگر شامل ہیں-
سائنسی تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کے جنک فوڈز اور فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے-
خواتین میں بھی اب نت نئے اور  مزے مزے کے کھانے بنانے کا  روحجان بڑھتا  جارہا ہے- خواتین کے لیئے نئے نئے کھانے بنانا اب کوئی مشکل بات نہیں اب تو کھانا پکانا نہایت ہی آسان ہوگیا ہے- خواتین اب گھر بیٹهے بیٹهے بھی نت نئے کھانا پکانا سیکھ جاتی ہیں-
کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جنھیں اپنوں کے ساتھ کھانے کا ایک اپنا ہی الگ مزہ ہے-جیسے کے" بار بی کیو"-
"بار بی کیو" زیادہ تر لوگ عید کے موقوں پر بناتے ہیں باقاعدہ اس کے لیئے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اسسے اپنے رشتے داروں کے ساتھ انجوایئے کیا جاتا ہے-  

ہمیں الله کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیئے  اور ہمیں رزق کی قدر کرنی چاہیئے-   

No comments:

Post a Comment