Monday, 27 April 2015

     

                      موسم گرما کا جنت نظیر پھل 

     الله تعالیٰ نے انسان کو غزا کی صورتوں میں جو نعمتیں عطا کی ہیں اگرچہ ان کی کوئی حد نہیں. بلاشبہ اس کی ہر نعمت اپنی تاثیر اور اہمیت رکھتی ہے. یہ تمام نعمتیں اپنے حجم، زائقہ اور تاثیر سے الگ الگ ہوتی ہیں. ان سب نعمتوں میں بہت سارے پھل بھی شامل ہیں. ہر پھل ایک دوسرے سے اشکال میں مختلف ہوتے ہیں بلکہ ان سب کا ذائقہ اور تاثیر بھی باالکل مختلف ہوتے ہیں. جو صرف الله پاک کی قدرت کا ایک عطیہ ہے. ان بےشمار پھلوں میں ہم جس پھل کا تذکرہ کر رہے ہیں اس کو "آم" کہتے ہیں. "آم" پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے.
        

"آم" وہ  پھل ہے جو ہر عمر کے لوگوں میں خواہ کوئی بچہ، جوان یا بوڑھا ہو بےحد پسند کیا جاتا ہے اور شاید اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں کہ آم وہ پھل ہے جو شاید دنیا میں کسی کو بھی ناپسند نہیں ہوگا. الله پاک کے فضل و کرم سے وطن عزیز میں بھی آم کی بےشمار اقسام پائی جاتی ہیں. یہ پھل پاکستان میں مئی کے وسط سے تقریبآ ستمبر تک پایا جاتا ہے اور اس پھل کی خصوصیت یہ بھی ہے کے ہر پھل فروش کے پاس یا ہر ٹھیلے پر آم ہی آم نظرآتا ہے. ویسے تو آم کی بےشمار اقسام ایسی ہیں جن کے عام لوگوں کو نام بھی نہیں معلوم لیکن چند بہت مشہور اقسام ذیل میں ہیں. شروعات میں
"لنگڑا" ، "سندھڑی" اور "سرولی" آتا ہے. "لنگڑا آم" خاص و عام میں اتنا زیادہ پسند نہیں کیا جاتا اس کا زائقہ ترش ہوتا ہے. جبکے "سندھڑی آم" شوق سے کھایا جاتا ہے اور اس کا جوس بنا کر خوب پیا جاتا ہے جوس کے لئے یہ آم بہت موضوع سمجھا جاتا ہے. "سرولی آم" بھی خاص و عام میں بہت پسند کیا جاتا ہے.
         ویسے تو آم ہی پھلوں کا "بادشاہ" ہے مگر جب "چونسا آم" آتا ہے تو آم کی تمام اقسام کا "بادشاہ" کہا جاتا ہے. "چونسا آم" ہر خاص و عام میں بہت مقبول ہوتا ہے اور بہت ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے اور یہ کافی دیر تک رہتا ہے. خاص طور پر ملتان کا چونسا بہت میٹھا اور ہر دل عزیز آم کہلاتا ہے. سیزن کے آخر میں "انوراتول  آم" آتا ہے وہ بھی خاص و عام میں بہت مقبول ہے. ویسے تو آموں کی اور اقسام میں "دسیری" ، گلاب پاس" ، طوطاپری" اور "تخمی" اقسام ہیں. جو زیادہ مقبول نہیں ہیں. آم کے موسم میں بازاروں میں آموں کی بہار ہوتی ہے. ہر طرف آم ہی آم نظر آتے ہیں، ہر گھر میں آم ہوتے ہیں. آم وہ واحد پھل ہے جو زمانہ قدیم سے اپنے عروج پر ہے "مغل بادشاہوں" نے بھی اس کی تعریف میں بہت کچھ کہا ہے اور "شاعروں" نے بھی اپنے اشعار میں بھی اس کا تذکرہ کیا ہے. مختصر یہ کہ آم اپنے ذائقے تاثیر اور افادیت کی وجہ سے پھلوں کا "بادشاہ" کہلاتا ہے.

2 comments: